پنڈی بھٹیاں:پریس کلب ،میڈیا کو نسل کے قواعد و ضوابط کیلئے کمیٹی تشکیل

پنڈی بھٹیاں:پریس کلب ،میڈیا کو  نسل کے قواعد و ضوابط کیلئے کمیٹی تشکیل

پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار )سپریم کونسل آف جرنلسٹ کا اہم اجلاس دفتر سٹی پریس کلب پنڈی بھٹیاں میں صدر نیشنل پر یس کلب حاجی محمد نصراﷲ خان کی زیر صدارت ہوا۔

تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول کے بعد فوکل پرسن ناصر عباس نے اجلاس کا ایجنڈا بتایا ،اجلاس میں پنڈی بھٹیاں کے تمام پریس کلبز اور آل پاکستان میڈیا کونسل کے صدور اور جنرل سیکرٹریز موجود تھے ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر کمیٹی تشکیل دی گئی جو تنظیم کے قواعد و ضوابط اور آئندہ کا لائحہ عمل بنائے گی، کمیٹی میں حاجی نصراﷲ خان، بدر منیر اسلام ایڈووکیٹ اور شیخ عبدالخالق قادری کو شامل کیا گیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں