رحمن شہید روڈگجرات پر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب

رحمن شہید روڈگجرات پر  واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)رشیدہ شفیع فائونڈیشن کے زیر اہتمام 120 ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔

صدر پی ایم اے گجرات سرجن ڈاکٹر مقصود زاہد نے اپنی صاحبزادیوں کے ہمراہ جامع مسجد غوثیہ نزد پٹرول پمپ رحمن شہید روڈگجرات فیملی کی جانب سے لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح صدر رشید شفیع فائونڈیشن امتیاز کوثر،گلنار پروین،حبیب الرحمن خان اور حبیب خان کے ہمراہ کر دیا۔تقریب میں اخلاق شفیع، عاصم مشتاق بٹ، یاسر یعقوب سیٹھی،شیخ ابرار سعید،حاجی الیاس الرحمن، توصیف عبداﷲ،خان دلاور خان،ملک ظفر،چودھری رضوان،علی شان جمشید،ملک بلال ظفر و دیگر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں