محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو قائم رکھا جائیگا:میاں عبدالجبار

 محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو  قائم رکھا جائیگا:میاں عبدالجبار

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار)ڈی ایس پی سرکل قلعہ دیدار سنگھ میاں عبدالجبار نے امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو قائم رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔۔۔

امن و امان قائم رکھنے کیلئے ،ممبران امن کمیٹی اور مقامی افراد شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں،حکومت اور علمائے کرام کے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا، اجلاس میں ایس ایچ او قلعہ دیدار سنگھ عبدالرحمان ڈوگہ، عتیق یوسف ضیا، حاجی مرزا یوسف، ثمر عباس شاہ، مفتی زین العابدین، اور سکیورٹی آفیسر محمد ریاض نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں