سیالکوٹ:2گروپوں میں فائرنگ ،ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

سیالکوٹ:2گروپوں میں فائرنگ ،ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس نے ہیڈ مرالہ علاقہ درگاہ پور میں امن و امان کو سبوتاژکرنے کی کوشش پر 2 متحرک گروپوں کے ملزموں گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ سب انسپکٹر کاشف علی کو اطلاع ملی کہ موضع درگاہ پور میں دو گروپوں میں فائرنگ ہو رہی ہے جس پر ایس ایچ او معہ نفری تھانہ ہیڈ مرالہ نے فوری رسپانس کرتے ہوئے دونوں گروپس کے 6 ملزموں جو اسلحہ قبرستان درگاہ پور جھاڑیوں اور لکڑیوں میں چھپا کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے نام ساگر سکنہ بسنت پور،عادل عرف علی سکنہ کپور والی،علی حمزہ سکنہ اجو والی ،محبت علی سکتہ بسنت پور ،محمد خلیل سکنہ اجو والی،عدیل عرف عادل سکنہ درگاہ شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں