پیٹی بھائی کو حوالات نہ رکھنے پر ایس ایچ او علی پور معطل

پیٹی بھائی کو حوالات نہ رکھنے پر ایس ایچ او علی پور معطل

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)پیٹی بھائی کو حوالات سے باہر رکھنے پرتھانہ علی پور چٹھہ کے ایس ایچ او معطل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ علی پور چٹھہ کے سکیورٹی انچارج مبشر نواز کلیر نے تھانے آ ئے شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ناجائز مقدمہ پر حوالات بند کیا جس پر تصدق چٹھہ نے داد رسی کیلئے سی پی او گوجرانوالہ کو درخواست دی ،انکوا ئر ی میں اہلکار پر الزام ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات بند کردیا گیا۔ ایس ایچ او ریاض گوندل کو پیٹی بھائی کو تھانہ میں پروٹوکول دینے پر معطل کرکے کلوز لا ئن کردیا گیا جبکہ ندیم بیگ کو ایس ایچ او تھانہ علی پورچٹھہ تعینات کردیا گیا ہے ،ملزم مبشر نواز کو جیل بھیج دیا گیا ۔ شہریوں نے آ ئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سروس ریکارڈ انتہائی متنازع اور محکمانہ انکوائریوں سے لبریز اہلکار کی ضلع وزیرآباد میں پوسٹنگ پر سختی سے پابندی لگائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں