پنجاب حکومت کے 100دن انقلابی رہے :سائرہ افضل

پنجاب حکومت کے 100دن انقلابی رہے :سائرہ افضل

حافظ آبا د(نامہ نگار، نمائندہ دُنیا )سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے 100روزہ حکومتی اقتدار میں جو عوامی فلاحی اقدامات کیے وہ انکی کامیابی اور بہتر خوبیوں کا مظہر ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی حکومت کے پہلے 100دنوں میں عوام کی صحت، تعلیم، سستی روٹی کی فراہمی ،کسان کارڈ کا اجراء، میونسپل سروسز کی بہتری ،ترقیاتی منصوبوں سمیت عوامی ریلیف کے لیے کیے جانے والے اقدامات انقلابی ثابت ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ان 100روزہ اقتدار میں صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری لائی گئی ۔ سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کاکہنا تھا کہ شہری علاقوں کے عوام کو بہتر اور مفت علاج معالجہ کے لیے کلینک آن وہیل پروگرام شروع کیا گیا ۔ دیہی علاقوں کی عوام کو انکے گھروں کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولیات کی دستیاب کے لیے فیلڈ ہسپتال قائم کیے گئے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات اور دیگر طبی سہولیات کو بھی بہتر بنایا گیا ۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے کسانوں کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ پروگرام شروع کیا گیا جس سے صوبہ بھر کے 5لاکھ کسانوں کو بہتر زرعی پیداوار کے لیے 3سو ارب کے بلا سود قرضوں کا اجراء کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں