عید قربان پرامن ومان کا قیام اہم ترین ترجیح :کمشنر

 عید قربان پرامن ومان کا قیام اہم ترین ترجیح :کمشنر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور ریجنل پو لیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عید قربان پر ڈویژن بھر میں امن وامان اور سکیورٹی کے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا اور آئین پاکستان کی رو سے غیر مسلم قرار دئیے گئے۔

 قادیانیوں کو کسی صورت انفرادی اور اجتماعی قربانی نہیں کرنے دی جائیگی اورایسا کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جز ہے اور شعائر اسلام بشمول قربانی کی حرمت کا تحفظ ہماری سرکاری اور مذہبی واخلاقی ذمہ داری ہے ،ان خیالا ت کا اظہار ڈویژنل امن کمیٹی کے اہم اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر اور آر پی او کہا کہ عید قربان پرامن ومان کا قیام اہم ترین ترجیح ہوگی جس کو پولیس افسران، جوانوں اوردیگر اداروں کے ساتھ علماء کرام مذہبی رہنماؤں اور ڈویژنل و ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اراکین کے تعاون سے برقرار رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مساجد اور عید گاہوں کی سیکورٹی، راستوں کی صفائی اوردیگر میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے بھی ہدایات جاری جی جا چکی ہیں اور بالخصوص قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو فوری اٹھانے اورمقررہ جگہوں تک پہنچانے کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی کار کردگی کو مسلسل مانٹیر کیا جائیگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں