چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود سے میر ابرار احمد کی ملاقات

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا  مشہود سے میر ابرار احمد کی ملاقات

قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار )صدر مسلم لیگ(ن) ترکیہ میر ابرار احمد بٹ نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خا ن سے ملاقات کی ،اس موقع پر میر ابرار احمد بٹ نے حلقہ پی پی 70 کے نوجوانوں کے مسائل پر بات چیت کی ۔

 رانا مشہود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور قائد و صدر مسلم لیگ (ن)میاں نواز شریف کے حکم سے نوجوانوں کو ملک کی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں