زرعی شعبہ تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا :پاکستان کسان بورڈ

 زرعی شعبہ تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا :پاکستان کسان بورڈ

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر ) پاکستان کسان بورڈ کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی کسان دشمن پالیسی نے عوام کو ۔

معاشی بد حالی کی طرف دھکیل دیا ہے زرعی شعبہ تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے جو ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے نگرانوں نے بلا وجہ گندم درآمد کر کے کسانوں کی سوچوں پر ایسے پہرے بٹھا دئیے ہیں کہ آئندہ گندم کی کاشت کرنے میں لیت و لعل سے کا م لینے پر مجبور کر دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان بورڈ کے ڈویژ نل نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی نائب صدر امان اﷲ چھٹہ ،نور الہی تتلہ اور ڈویژ نل صدر حافظ ظفراﷲ سرویا ،ضلعی صدر رانا ظفر کے علاوہ نارووال، سیالکوٹ ،حافظ آباد وزیر آباد سے آئے نمائندگان نے بھی خطاب کیا ، مرکزی صدر سردار ظفر حسین نے مزید کہاکہ حکومت نے ایک ارب ڈالر کی ناقص گندم درآمد کر کے ملکی خزانہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اگر بجٹ میں کسانوں کو کھادوں میں سبسڈی نہ دی گئی تو برآمدی فصلیں جن میں چاول اور کپاس شامل ہیں کون بوئے گا شہریوں کو ریلیف دینے کے نعرے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے ،ملک کی معاشی ترقی میں سب سے اہم کردار ادا کرنے والا کسان سراپا احتجاج ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی، کھادوں اور زرعی ادویات پر سبسڈی دی جائے ، ناقص گندم درآمد کر نے کا اعتراف تو پاسکو والے بھی کر چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں