حافظ آباد:فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق ، 2 زخمی

حافظ آباد:فائرنگ کے واقعات  میں ایک شخص جاں بحق ، 2 زخمی

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) مختلف واقعات میں فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ۔

 محمد انور ملاح جلالپور کے قریب چناب کے کنارے بیلے میں کام کررہا تھا کہ مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگیا ، ملزم فرارہوگئے ۔ رسولپور میں جمشید اور عنایت کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں