مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بھارتی سکھ یاتریوں کی ایمن آباد آمد

مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بھارتی  سکھ یاتریوں کی ایمن آباد آمد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بھارتی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد آمد،اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان سکندر ہنجرا اور پولیس افسر وں نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

سکھ یاتریوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ صحت، ضلع کونسل، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، محکمہ اوقاف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سکیورٹی، ابتدائی طبی، کھانے پینے اور صفائی ستھرائی سمیت تمام انتظامات پر متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں نے مل کر مثالی انتظامات کئے جس پر ہم حکومت پاکستان، وزیر اعلٰی مریم نوازشریف اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں