سمبڑیال:پو لیس پارٹی پر دھاوا ،اہلکار کی ور دی پھاڑ دی

سمبڑیال:پو لیس پارٹی پر دھاوا ،اہلکار کی ور دی پھاڑ دی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )لڑائی کے مقدمہ میں نامزد ملزموں کی گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر دھاوا ،یونیفارم پھاڑ دی ، تین ملزم گرفتار15نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ کرم آباد میں لڑائی کے مقدمہ میں نامزد ملزموں کی گرفتاری کیلئے تھانہ سمبڑیال پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیااورمزاحمت کر کے ملزموں کو پولیس پارٹی سے چھڑواکر بھگادیا، مزاحمت کے دوران ملزم اورپولیس پارٹی گتھم گتھا ہوگئے اورایک ملازم کی یونیفارم پھاڑ دی، تھانہ سمبڑیال پولیس نے 3 افراد فیصل ،فہد ، طلحہ کو حراست میں لے کر دیگر15نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں