شعائر اسلام کی خلاف ورزی کرنے پر 3 افراد کیخلاف مقدمات درج

شعائر اسلام کی خلاف ورزی کرنے  پر 3 افراد کیخلاف مقدمات درج

راہوالی ،کامونکے (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)تلونڈی کھجو ر والی میں عید الاضحی کے موقع پر جانور ذبح کرکے گوشت تقسیم کرتے ہوئے شعائر اسلام کی خلاف ورزی کرنے پر تین قادیانیوں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

کینٹ پولیس کو تلونڈی کھجور والی کے نیئر بٹ اور محمد احتشام نے درخواست دی کہ وقاص، نصیر اور طاہر محمود جانور ذبح کرکے گوشت تقسیم کررہے ہیں جو اسلامی شعائر کی خلاف ورزی ہے ۔علاوہ ازیں عید قربان پر مذہبی منافرت پھیلانے پر نصیر احمد نے نواحی گاؤں کڑی کوٹ کے محسن ، سلطان اور وریام کیخلاف تھانہ واہنڈو میں مقدمہ درج کرادیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں