حافظ آباد:والی بال نیٹ لگانے کا تنازع،فائرنگ سے نوجوان زخمی

حافظ آباد:والی بال نیٹ لگانے کا  تنازع،فائرنگ سے نوجوان زخمی

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )عید قربان کے روز پانچ افراد نے والی بال نیٹ لگانے کے تناسزع پر فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 محمد اشرف سکنہ توحید نگرکے بیٹے حسنین اشرف کی عید سے ایک روز قبل والی بال نیٹ لگانے پر ملزم احمد عرف عمر سے تکرار ہوگئی جس پر عید قربان کے روز حسنین اشرف جب عید کی نماز پڑ ھ کر گھر جارہاتھا تو پانچ افراد احمد ،علی ، سیف اﷲوغیرہ نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم فرار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں