منڈیکی گورائیہ:لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی جان نہ چھوٹی

منڈیکی گورائیہ:لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی جان نہ چھوٹی

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) ڈسکہ میں عیدالاضحی گزر گئی مگر لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی جان نہ چھوٹی، ایکسین واپڈا ڈسکہ اور ۔

ایس ڈی اوز سب ڈویژن نمبر1اور 2ڈسکہ کی طرف سے عیدالاضحی سے قبل ہی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع ہوگیا تھا کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے کی وجہ سے شہری گرمی سے نڈھال ہوجاتے تھے واپڈا والوں نے اپنی روایت قائم رکھتے ہوئے عیدالاضحی کے دنوں میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی اور کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہی، اب عیدالاضحی گزر جانے کے باوجود بھی ڈسکہ کے شہریوں کی لوڈشیڈنگ سے جان نہیں چھوٹی،جس کی وجہ سے شہری ایکسین واپڈا ڈسکہ اور ایس ڈی او ز سب ڈویژن نمبر1اور 2ڈسکہ کیخلاف سراپا احتجا ج بن گئے ہیں ،شہریوں نے بتایاکہ بعض علاقے ایسے ہیں جہاں پر پورا پورا دن اور پوری پوری رات بجلی نہیں آتی اگر کمپلین آفس میں کال کی جائے تو وہ کال اٹینڈ کرنا گوارہ نہیں کرتے اور کبھی کبھار اگر کال سن لیں تو یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ ہمارے پاس عملہ کی کمی ہے اس وجہ سے کمپلین بروقت حل نہیں کرسکتے ، شہریوں نے وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ، رابطہ کرنے پر واپڈا ڈسکہ والوں نے بتایاکہ کمپلین زیادہ تھی عملہ کم تھا اس وجہ سے کچھ شہریوں کی کمپلین رہ گئی ہیں وہ جلد ٹھیک کردینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں