راہوالی :سرور شاہدہ ٹرسٹ اور قرشی فاؤنڈیشن کے مابین معاہدہ

راہوالی :سرور شاہدہ ٹرسٹ اور  قرشی فاؤنڈیشن کے مابین معاہدہ

راہوالی (نامہ نگار)سرور شاہدہ ٹرسٹ اور قرشی فاؤنڈیشن کے مابین اشتراک کا معاہدہ، سرور شاہدہ ٹرسٹ ڈاکٹر فورم کے ہیڈ ڈاکٹر سلمان شاہد اور قرشی فاؤنڈیشن کے سی ای او عادل سعید میر نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

 ، اس موقع پر ڈاکٹر یاسر امین منیجر قرشی فاؤنڈیشن و دیگر نے شرکت کی جبکہ سرور شاہدہ ٹرسٹ کی جانب سے میزبانی کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیالوجی ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی، ڈاکٹرسلمان شاہد، میاں محمد افضل، ایڈمن مسٹر کامران کے علاوہ دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی نے کہا کہ قرشی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سرور شاہدہ ٹرسٹ کے پراجیکٹ کی تعمیر جلد مکمل ہوگی جس میں دل کے مستحق مریضوں کے لیے 200بیڈز مختص کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں