ڈسکہ میرا گھر جسے صاف رکھنا میری ذمہ داری:ذیشان رفیق

ڈسکہ میرا گھر جسے صاف رکھنا میری ذمہ داری:ذیشان رفیق

ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ۔۔۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عید کے موقع پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے پورے طرح فعال رہے اور \'\'زیر و ویسٹ\'\'پالیسی کے تحت افسر و عملہ فیلڈ میں موجود رہے ، صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ شاہراہوں اور اربن ایریازکو تعفن سے بچانے کیلئے سڑکوں کو دھویا گیا اور سپرے بھی کیا گیا ،ایام عید کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود بھی صفائی کے حوالے سے تمام آپریشنز کو مانیٹر کرتی رہی ہیں اور انہوں نے سخت گرمی کے باوجود بھرپور محنت سے فرائض سرانجام دینے پر سینی ٹیشن سے وابستہ افسر وعملہ کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈسکہ شہر میرا گھر ہے اپنے گھر کو صاف رکھنا میری ذمہ داری ہے حلقہ کی عوام نے مجھ پر اعتماد کیا میں عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا اور حلقہ کی عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کروں گا ،انہوں نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے چیف آفیسر عبد الحئی ،چیف سینٹری انسپکٹر یوسف اور میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز کی کارکردگی کو سراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں