یو سی 5 میں بجلی کی بندش،ناکارہ سیوریج،گندا پانی جمع

یو سی 5 میں بجلی کی بندش،ناکارہ سیوریج،گندا پانی جمع

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) یونین کونسل نمبر5 کے مکینوں کیلئے بجلی کی بندش،ناکارہ سیوریج سسٹم اور پینے کا گندہ پانی کے مسائل حل نہ ہوسکے ، محلہ امیر پارک اورگردونواح کے مکینوں نے گیپکو۔۔۔

واسا اورضلعی انتظامیہ کومتعددبار شکایات درج کروائیں مگرمسائل جوں کے توں پڑے ہیں، سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ،مرکزی جامع مسجد نور مدینہ کی دیوار کے ساتھ عارضی ٹرانسفارمر نصب کرکے رہائشیوں کے مسائل میں اضافہ کردیا گیا، علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہر روز گھنٹوں بجلی بندیافنی خرابی رہتی ہے ، گیپکو سول لائن سب ڈویژن کاعملہ کوئی کام نہیں کرتا، بوسیدہ اور پرانا ٹرانسفارمر آئے روز خراب رہتا ہے ،عارضی ٹرالی ٹرانسفارمر نصب کردیاگیا حالانکہ اضافی نئے ٹرانسفارمر سے وولٹیج کامسئلہ بھی حل ہوسکتا ہے ، متعلقہ گلیوں میں گندا پانی کھڑا رہنامعمول بن گیا ،خراب سیوریج سسٹم سے گزرنا محال ہوگیا، ڈپٹی کمشنرآفس بھی قریب ہے ،واساکے متعلقہ متعدد بار شکایات درج کروائیں لیکن کوئی مستقل حل نہیں نکالا جاسکا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں