حافظ آباد:کرپشن کاالزام، 2سینئر ہیڈماسٹرز کیخلاف مقدمہ

حافظ آباد:کرپشن کاالزام، 2سینئر ہیڈماسٹرز کیخلاف مقدمہ

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ تعلیم حافظ آباد کے 2سینئر ہیڈماسٹرز کے خلاف مبینہ طور پر کرپشن بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی باورے کے پرائمری ٹیچر ضمیرالحسن نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب لاہور کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ سینئر ہیڈ ماسٹر مبشر نذیر نے سال 2021ء میں مذکورہ سکول میں قیام کے دوران درختوں کی کانٹ چھانٹ میں 59درخت غیر قانونی طور پر کاٹ کر بغیر نیلامی کے من پسند افراد کو فروخت کردئیے اور حاصل کردہ رقم میں بے ضابطگی کی اور سرکاری ریکارڈ میں بھی کانٹ چھانٹ کی گئی ۔اس بدعنوانی کے ذریعے ادارہ کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر سینئر ہیڈ ماسٹر مبشر نذیر اور اور ہیڈ ماسٹر محمد ساجد موجودہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ای او آفس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،جبکہ دیگر ذمہ داران کا تعین کرنے کے لئے تفتیش شروع کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں