ٹوکن ٹیکس ،10ہزار گاڑیوں کے مالکان نادہندہ

 ٹوکن ٹیکس ،10ہزار گاڑیوں کے مالکان نادہندہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر برانچ نے بغیر رجسٹریشن کے چلنے والی گاڑیوں اور ٹوکن ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا۔30جون تک پرانے ریٹس پر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس جمع ہوگا جبکہ یکم جولائی سے ریٹس بڑھ جائیں گے ۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی فیس بڑھا دی ہے جو کہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگی۔30جون تک پرانے ریٹس پر شہری ٹوکن ٹیکس جمع کرواسکتے ہیں۔گوجرانوالہ میں اس وقت دس ہزار سے زائد گاڑیوں کے مالکان نے ٹوکن ٹیکس جمع نہیں کروائے جن کے خلاف کارروائی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جنہوں نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر چیکنگ شروع کر دی ہے ۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثوبیہ مالک کا کہنا ہے کہ موٹر برانچ کو سال 2023-24کا ٹارگٹ ملا تھا وہ مکمل کر لیا گیا ہے لیکن ٹوکن ٹیکس اور بغیر رجسٹریشن کے چلنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔تیس جون تک پرانے ریٹس پر فیس جمع ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں