وزیرآباد:رقم کی خاطر تاجر کو قتل کرنیوالا گرفتار نہ ہو سکا

وزیرآباد:رقم کی خاطر تاجر  کو قتل کرنیوالا گرفتار نہ ہو سکا

وزیرآباد(نا مہ نگار)رقم کی خاطر تاجر کو قتل کرنیوالا گرفتار نہ ہو سکا،پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

گزشتہ روز خالد اور آفتاب اپنے بھائی حاجی محمد مالک کو ملنے پاک ٹاؤن وزیرآباد آئے تو گودام کی اوپری منزل پر مالک کا داماد عرفان اور دیموں نامی ایک نوجوان بھی موجود تھے ۔ملاقات کے بعد تاجر اپنے بھائیوں کو الوداع کرنے اور گودام کی سیف میں رکھنے کے لئے رقم کا تھیلا اور موبائل لیکر سیڑھیاں اتر رہا تھا کے ملزم نے اچانک مالک پر چھری سے حملہ کردیا جس سے وہ گھائل ہو کر گر گیا اور ملزم رقم کا تھیلا اور موبائل لیکر فرار ہو گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں