پاٹری مینو فیکچررز کا دورہ چین سرامکس کی عالمی نمائش میں شرکت

پاٹری مینو فیکچررز کا دورہ چین  سرامکس کی عالمی نمائش میں شرکت

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)پاکستان پاٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کا وفد چودھری ضمن اقبال کی زیرقیادت چین میں انٹرنیشنل سرامکس انڈسٹری ایگزی بیشن میں شرکت کیلئے پہنچ گیا۔

 وفد میں سابق صدر گجرات چیمبر ثوبان ظہیر بٹ، عدنان اقبال مکی، نعمان بٹ، ولید عارف شامل ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے سرامکس کی نمائش کا وزٹ کیا۔ مختلف بزنس مینوں سے ملاقاتیں کیں اور چین کی مختلف کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو بھی سائن کئے ۔ ثوبان ظہیر بٹ نے بتایا کہ سرامکس کی نمائش کا وزٹ کرنے سے مختلف سرامکس انڈسٹری کے مالکان سے ملاقات کی ہے اور انشا اﷲ تعالیٰ اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں