فلپائن،پاکستان خطے کی ترقی میں کردار ادا کریں:ماریہ ایگنس

فلپائن،پاکستان خطے کی ترقی میں کردار ادا کریں:ماریہ ایگنس

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) فلپائن کی سفیر ماریہ ایگنس کی خصوصی دعوت پر چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون کی قیادت میں وفد نے فلپائن کے 126ویں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے وفد نے فلپائن، اِنڈونیشیا، پرتگال، مالٹا، تیونس اور سری لنکا کے ایمبیسڈرز اور ڈپلومیٹس سے ملاقاتیں کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماریہ ایگنس نے کہا کہ فلپائن اور پاکستان کے مثالی تعلقات ہیں جو 75 سال کی دوستی پر محیط ہیں۔ پاکستان کو ہم اپنا برادر ملک سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک مل کے خطے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان کے مختلف چیمبرز آف کامرس اور ٹریڈ باڈیز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔ اِس موقع پر احمد اکرام لون نے ماریہ ایگنس اور اعزازی قونصل فہدل شیخ کو فلپائن کے 126ویں یومِ آزادی پر مبارک باد دی اورنیک خواہشات کا اظہار اور مُستقبل میں بھی مل کر چلنے کا اعادہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں