کامونکے :خاتون سمیت تین افراد کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

کامونکے :خاتون سمیت تین  افراد کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

کامونکے (تحصیل رپورٹر ) لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد کو تشدد کا نشانہ بناڈالا گیا۔

نواحی گاؤں کوٹ دھنپت میں سابقہ رنجش پر مانا،رضا،رضوان،راشد اور لیاقت نے حویلی میں گھس کر رمضان اور اُسکی پھوپھو شمائلہ کو کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔جبکہ اگوبھنڈر کے آصف خلیل کی حویلی میں داخل ہوکر اُسکے ملازم جابر کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے فیصل،فہد اور دو نامعلوم افراد نے شدید زخمی کردیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں