گجرات:صنعتی ورکرز میں سکالر شپ اور میرج گرانٹ کے چیک تقسیم

گجرات:صنعتی ورکرز میں سکالر شپ  اور میرج گرانٹ کے چیک تقسیم

گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے انڈسٹریل ورکرز کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورمحکمہ لیبر و ہیومن ریسورس کے آفس میں انڈسٹریل ورکرز میں چیک تقسیم کئے ۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 70 ورکرز کو سکالرشپ کی مد میں 26 لاکھ 54 ہزار روپے کے چیک دئیے گئے ہیں جبکہ شادی گرانٹ کی مد میں 6 ورکرز کو 12 لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے ہیں،انڈسٹریل ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں انہی کی بدولت معیشت کا پہیہ چل رہا ہے ، حکومت پنجاب صنعتی ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات کررہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں