چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے نام پر لوگوں سے رقم ہتھیانے والا گرفتار

چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے نام پر  لوگوں سے رقم ہتھیانے والا گرفتار

ڈسکہ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے نام پر لوگوں سے پیسے ہتھیانے والا گرفتار کر لیا گیا ۔

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سیالکوٹ کے آفیسر کو شہری راز محمد نے کال کرکے بتایاکہ وسیم نے اس کے بچے کو آپ کی حراست سے چھڑانے کیلئے 6 ہزار روپے لئے ہیں جس پر چائلڈ پروٹیکشن بیوروسیالکوٹ کے آفیسر نے وسیم کو رنگے ہاتھو ں پکڑلیا اورپولیس کے حوالے کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں