تجاوزات کرنے والوں کے لیے نرم گوشہ نہیں:ٹریفک پولیس وزیر آباد

 تجاوزات کرنے والوں کے لیے نرم  گوشہ نہیں:ٹریفک پولیس وزیر آباد

وزیرآباد(نامہ نگار)ٹریفک کی روانی میں حائل تجاوزات کرنے والوں کے لیے نرم گوشہ نہیں،غیر قانونی طور پر جی ٹی روڈ پر رکھوائے گئے ٹھیلے اور ریڑھیاں ہٹا دیں۔

خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے ،ان خیالات کا اظہار ٹریفک انسپکٹر عمران گجر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا، انہوں نے کہا کہ انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے اللہ والا چوک وزیر آباد جی ٹی روڈ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے ذریعہ ریڑھیاں،ٹھیلے اور مستقل بنائے گئے ٹھکانوں کو ختم کر دیا گیا ہے ، جی ٹی روڈ اب موٹر وے کا منظر پیش کرنے لگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں