تتلے عالی:بیرون ملک بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے لے کر ایجنٹ غائب

تتلے عالی:بیرون ملک بھجوانے کیلئے  لاکھوں روپے لے کر ایجنٹ غائب

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں بیرون ملک بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے لے کر ایجنٹ غائب ہوگیا۔

نواحی علاقہ ڈیرہ سندھیاں کے سلطان اس کی بیوی شبانہ اور دو نامعلوم افراد نے گھمن والا کے محمد خلیل وغیرہ 4افراد سے بیرون ملک بھجوانے کیلئے شناختی کارڈ،پاسپورٹ اور4/4لاکھ روپے وصول کئے اور باہر جانے کیلئے ٹکٹیں بھی خرید لیں جعلی ویزا ہونے پر کوئی بھی شخص بیرون ملک نہیں جا سکا جبکہ ملزم شناختی کارڈ،پاسپورٹ اورلاکھوں روپے کی رقم لے کر فرار ہو گئے ۔ محمد خلیل کے والد عبدالحمید نے ملزموں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں