علما محرم میں قیام امن کا درس دیں :قاری سلیم زاہد

علما محرم میں قیام امن کا  درس دیں :قاری سلیم زاہد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)احترام محرم اخوت بھائی چارے بین المسالک ہم اہنگی کے سلسلہ میں کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت اور ار پی او گجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ کی سربراہی میں ہونے والا ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس قابل تحسین ہے ۔

چیئرمین ڈویژنل امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد نے کہا کہ قیام امن کے لیے علمائے کرام اپنی اپنی مساجد میں خطبات جمعہ اور منتظمین اپنی اپنی امام بارگاہوں میں قیام امن کا درس دیں ۔انہوں نے کہا ہم آزادی سے اپنا مذہبی تہوار منا رہے ہیں مگر فلسطینی ،کشمیری، روہنگیائی اور دیگر مظلوم مسلمان جارہیت کا شکار ہیں ،دعا ہے کہ اللہ رب العزت مظلوم مسلمانوں کو ازادی نصیب فرمائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں