نوشہرہ ورکاں:ڈاکوئوں نے 2 گھروں سے زیورات اور رقم لوٹ لی

 نوشہرہ ورکاں:ڈاکوئوں نے 2  گھروں سے زیورات اور رقم لوٹ لی

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )ڈاکوؤں نے گھروں میں گھس کر طلائی زیورات اور رقم لوٹ لی۔بتایا گیا ہے کہ موضع کھٹیالی بنگلہ کے رہائشی اویس ارشد کے گھر رات ڈیڑھ بجے پانچ ڈاکوئوں نے گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور گھر سے سوا دولاکھ روپے اڑھائی تولہ زیورات اورپارچات لے کرفرار ہوگئے ۔

علاوہ ازیں مسندہ ورکاں میں محمد عمران نواز کے گھر ڈاکو دیوار پھلانگ کرداخل ہوئے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر چار تولے زیورات اور 75 ہزار روپے اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں