ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت

ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں  کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت

گجرات(سٹی رپورٹر )ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ون ویلنگ اورڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

کم عمر بچے ون ویلنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں جسکے نتیجے میں وہ اپنی جانوں کے ساتھ دوسروں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر ہیلمٹ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں