نوشہرہ ورکاں :مختلف واقعات میں 2 نوعمر لڑکیاں اغوا

نوشہرہ ورکاں :مختلف  واقعات میں 2 نوعمر لڑکیاں اغوا

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )مختلف واقعات میں 2 نوعمر لڑکیاں اغوا کر لی گئیں ۔

 محلہ چاند کالونی میں دوشیزہ اپنے والدین کی وفات کے بعد ضعیف العمر دادی کے زیرپرورش تھی جسے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا مقامی پولیس نے مغویہ کی دادی ثریابیگم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کردی علاوہ ازیں موضع میلو ورکاں میں اصغر علی کی14سالہ لے پالک بیٹی بشریٰ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ،پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں