ڈسکہ :اشٹام پیپر مہنگا،طلبہ کیلئے ڈومیسائل بنوانا مشکل

ڈسکہ :اشٹام پیپر مہنگا،طلبہ کیلئے ڈومیسائل بنوانا مشکل

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار )ڈسکہ میں ڈومیسائل بنوانا طلبا و طالبات کیلئے مشکل ہوگیا، 100روپے والا اشٹام پیپر300روپے کا ملنے لگا ،حکومت کی طرف سے اشٹا م پیپروں کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے 100روپے والا اشٹام پیپر 300 روپے کا کردیاگیا ہے۔

اسی طرح دوسرے اشٹا م پیپروں کی مالیت میں بھی اضافہ ہوگیا ۔ ڈسکہ میں ڈومیسائل بنوانے والے طلبا و طالبا ت کو مشکل کا سامنا کرناپڑرہا ہے ،پہلے ڈومیسائل میں100 روپے والا اشٹام پیپر لگایاجاتاتھا اب 300روپے والا اشٹام پیپر لگانا پڑرہا ہے اوپر سے ڈومیسائل کی سرکاری فیس 200روپے تھی اس کو بھی بڑھا کر 215روپے کردیاگیا ہے ، طلبا و طالبات پہلے ہی جیب خرچ جمع کرکے ڈومیسائل بنواتے تھے اب اشٹام پیپر اور سرکاری فیس بڑھنے کی وجہ سے ان پر زیادہ بوجھ پڑگیا ہے ۔طلبا و طالبات کو ڈومیسائل بنوانے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ طلبا و طالبات نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ اشٹام پیپروں اور ڈومیسائل فیس بڑھانے کافیصلہ واپس لیاجائے تاکہ ہم آ سانی سے ڈومیسائل بنواسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں