ترقیاتی منصوبے ،پی سی ون 31جولائی تک بھجوانے کی ہدایت

ترقیاتی منصوبے ،پی سی ون 31جولائی تک بھجوانے کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت محکموں کو منصوبوں کے پی سی ون 31جولائی تک بھجوانے کی ہدایت،محکمے ٹائم لائنز پر عمل کریں،ترقیاتی سکیموں میں فنڈز کے بروقت اور شفاف استعمال کو یقینی بنا ئیں۔

 14اگست سے دستک پروگرام تمام ڈویژنل ہیڈ کوراٹرز میں شروع کر دیا جائے گا،دسمبر تک سروسز کی تعداد 150ہو جائیگی چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے محکموں کو ہدایت کی ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25کے منصوبوں کے پی سی ون 31جولائی تک بھجوا دیئے جائیں۔انہوں نے یہ ہدایت سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام اور دستک پروگرام کا جائزہ لیا گیا ۔ کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر طارق قریشی ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد شفیق ،اسسٹنٹ کمشنر جنرل تنویر یسین ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالرؤف کمشنر دفتر جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے کے مالیاتی نظم اور گورننس کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں،محکموں میں ای فائلنگ اینڈ آفس آٹو میشن سسٹم کے نفاذ کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روائتی فائل سسٹم ختم ہونے سے اربوں کی بچت ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں