حکومت سولر پینلز کے بجائے انورٹر پنکھے دے :نبیل الیاس

حکومت سولر پینلز کے بجائے انورٹر پنکھے دے :نبیل الیاس

گجرات (نامہ نگار )ملک کے نامور صنعتکار نبیل الیاس نے روزنامہ دنیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب لوگوں کو سبسڈی پر سولر پینلز دینے کے بجائے گھروں میں انورٹرپنکھے لگانے کیلئے اقدامات کرے۔

اس سے سولر پینلز پر دی جانے والی سبسڈی سے بھی بچا جا سکتا ہے اور لوگوں کو بجلی کے بل بھی کم آئیں گے ،نبیل الیاس نے کہا کہ پیفما کے پلیٹ فارم سے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جلد ملاقات کریں گے اور ان کو انورٹر پنکھوں کی اہمیت اور کارکردگی سے آگاہ کریں گے ، انورٹر پنکھوں کی قیمت سولر پینلز سے بہت کم ہے اور ان پنکھوں کی کارکردگی بہت بہتر ہے ،انہوں نے کہا انورٹر پنکھے لگانے سے 200یونٹ استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کو فائدہ ہو گا،عوام بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ سے بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہیں ،ان کی مشکلات کا حل صرف انورٹرپنکھے ہیں ،گجرات کی فین انڈسٹری اس وقت بہترین انورٹرپنکھے تیار کر رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ انورٹر پنکھے آج کے دور کی ضروت بن چکے ہیں ،شہری گھروں میں لگائے گئے پرانے پنکھے فوری طور پر تبدیل کریں اور انورٹر پنکھے لگوائیں ان کے زیادہ بل آنے کی شکایات ختم ہو جائیں گی انہوں نے کہا کہ پرانے پنکھے ماہانہ 90 سے 120 یونٹ اور انورٹر پنکھے 30 یونٹ بجلی استعمال کر تے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں