حافظ آباد :پولیس وردی میں ڈاکو 16لاکھ لوٹ کر فرار

حافظ آباد :پولیس وردی میں ڈاکو 16لاکھ لوٹ کر فرار

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )کوٹ سرور فلائی اوور کے قریب پولیس کی وردی میں ملبوس 2 ڈاکو دومقامی تاجروں سے 16لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس خراٹے لیتی رہ گئی۔

محلہ مغل پورہ کا عامر شہزاد جو کہ سولرپیلٹس کا کام کرتا ہے وہ گزشتہ روزمحمد اکرام ولد اسرار اور ڈرائیور کے ہمراہ شہ زور ڈالہ میں سوار ہوکر سولرپلیٹس خریدنے لاہو رجارہے تھے کہ کوٹ سرور فلائی اوور کے قریب پولیس یونیفارم میں ملبوس دو ڈاکوجو کہ ایک کرولہ گاڑی میں سوار تھے انہوں نے روکا اور کہا کہ پیچھے واردات ہوئی ہے اور انہوں نے شہ زورڈالہ گاڑی چیک کرنی ہے جس پر انہوں نے گاڑی روکی تو عامر شہزاد سے آٹھ لاکھ روپے اور محمد اکرام سے آٹھ لاکھ ستائیس ہزار روپے اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے ۔سکھیکی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال پولیس ملزمان کو سراغ نہ لگاسکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں