جی ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

جی ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف اسماعیل گجر اور سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ کی زیر صدارت جی ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 107 واں اجلاس ہوا جس میں 2 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔

 جس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 105 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری اور گوجرانوالہ ڈویژن کی 12 تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آئوٹ سورسنگ کیلئے بڈنگ ڈاکومنٹس / آر ایف پیز کی منظوری کیلئے پیش کئے گئے ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز ممبران نے اتفاق رائے سے ایجنڈا پروکیورمنٹ کمیٹی کو ریفر کرتے ہوئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 108 واں اجلاس 11 جولائی 2024 کو طلب کر لیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں