کامونکے :ڈکیتیاں،پولیس اہلکار سمیت 3 افراد لٹ گئے

کامونکے :ڈکیتیاں،پولیس اہلکار سمیت 3 افراد لٹ گئے

کامونکے (تحصیل رپورٹر )ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد کو لوٹ لیا گیا۔

گزشتہ رات موضع واہلیانوالی کا پولیس ملازم انعام اللہ اور عبدالرحمن کو دیوان روڈ پر روک کر دو ڈاکوؤں نے مجموعی طور پر ساڑھے چار لاکھ روپے اور موبائل فونز چھین لئے اور فرار ہوگئے جبکہ جی ٹی روڈ چک ہندہ کے قریب دو ڈاکو محلہ رسولنگر کے خوشنود سے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ دریں اثنا گز شتہ روز صدر پولیس نے گیپکو کے ایس ڈی او نوید خان کی درخواست پر ڈٖائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے کوٹ رفیق کے زبیر کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔ جواء کھیلنے والے سات افراد گرفتار کر لئے گئے ۔گزشتہ روز چیانوالی ٹول پلازہ کے قریب ویران جگہ میں مسلم گنج کا نور،تبسم،پاک ٹاؤن کا شیر خان،اشرف،نادر،سجاد اور نصیر جواء کھیل رہے تھے کہ صدر پولیس نے چھاپہ مار کر اُنہیں داؤ پر لگی پچیس ہزارروپے کی رقم اور موبائل فونز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔ایمن آباد پولیس نے دوراِن گشت تاج چوک کی کرن شہزادی سے ایک کلو تین سو بیس گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں