سیالکوٹ:محرم میں موبائل فون سروس بند کرنیکی تیاری

سیالکوٹ:محرم میں موبائل فون سروس بند کرنیکی تیاری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر )محرم الحرام میں حکومت کی جانب سے موبائل فون سروس مخصوص علاقوں میں بند کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

 جن علاقوں میں جلوس اور مجالس نہیں ہونگی وہاں پر کوشش کی جائیگی کہ موبائل سروس کام کرتی رہے البتہ جلوس اور مجالس کے راستوں اور امام بارگاہوں کے گردونواح میں موبائل سروس جام رہے گی سیالکوٹ شہر کے گردونواح میں سروس کو بحال رکھنے اور اندرون شہر خصوصاً جلوس اور مجالس والے علاقوں میں سروس بند رہے گی جس کیلئے ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل نے بھی بتا دیا ہے کہ پورے پنجاب میں موبائل سروس بند کرنے کی کوئی تجویز نہیں تاہم حتمی فیصلہ 10-9-8محرم کی صورتحال کو دیکھ کر کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں