ٹیکسوں کے خلاف ہم قوم کی آواز بلند کر رہے ہیں:جماعت اسلامی

ٹیکسوں کے خلاف ہم قوم کی آواز  بلند کر رہے ہیں:جماعت اسلامی

گوجرنوالہ(نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پی پی 64 گوجرانولہ فرقان عزیزبٹ نے کہا ہے کہ ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف ہم قوم کی آواز بلند کر رہے ہیں،12جولائی کو عوام باہر نکلیں اور اسلام آباد پہنچیں۔

 دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ آئی ایم ایف کے غلاموں سے خیر کی توقع نہیں ہے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں سے چھین کر ریلیف حاصل کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرنے کے تیاریوں کے لیے مین روڈ گرجاکھ میں احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فرقان بٹ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ 375ارب روپے براہ راست ٹیکس ادا کر رہا ہے جبکہ کو اشرافیہ39سو ارب روپے کے ٹیکس چھو ٹ حاصل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں