بوسیدہ پائپ لائن،گیس کے بجائے پانی نکلنے لگا

بوسیدہ  پائپ لائن،گیس  کے بجائے  پانی  نکلنے لگا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گیس کی بوسیدہ پائپ لائن شہریوں کیلئے وبال جان ،گیس لائنوں میں سے گیس کے بجائے پانی نکلنے سے شہر یوں کوگر میوں میں بھی گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے ،بعض علاقوں میں گیس آتی ہی نہیں۔

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے گوجرانوالہ شہر کے اکثر علاقوں میں گیس پائپ لائنوں میں پانی داخل ہوچکا ہے جس کے باعث گیس نہیں آ رہی ۔چولہا چلانے پر گیس کی بجائے پانی نکلتا ہے ۔گزشتہ روز شاہین آباد،چھیچھروالی ،محمد پورہ،گوبند گڑھ،کالج روڈ،نعمانیہ روڈ ،جناح روڈ ،نوشہرہ روڈ، اور وحدت کالونی کے شہریوں نے پائپ لائنوں سے گیس کی بجائے پانی نکلنے کی شکایات کیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں گرمیوں میں بھی گیس دستیاب نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں کئی سال قبل ایک انچ کی گیس پائپ لائن بچھائی گئی تھی جو بوسیدہ او ر پرانی ہو چکی ہے جسے ابھی تک تبدیل نہیں کیا گیا ۔ دوسری طرف گیس حکام کا کہنا ہے کہ اکثر علاقوں میں گیس پائپ لائن تبدیل کر دئیے گئے ہیں جن علاقوں میں پائپ رہ گے ہیں وہ بھی تبدیل کر دئیے جائیں گے لیکن ابھی نئے کنکشن اور پائپ لائن بچھانے پر پابندی ہے ۔ گیس پائپ لائنوں میں سے پانی نکالنے کے لیے ٹیمیں موقع پر پہنچتی ہے اور کمپریسر مشین کے ذریعے پانی نکال لیا جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں