پارکنگ سٹینڈز پر اوور چارجنگ پر ایف آئی آر درج ہو گی
گو جرانوالہ ( سٹی رپورٹر )جی ٹی روڈ پارکنگ سٹینڈز پر کوئی بھی سرکاری اہلکار شیڈول ریٹ سے زائد موٹر سائیکل،کارکی پرچی لیتا پکڑا گیا تو۔۔۔
اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار میو نسپل کارپوریشن کے ٹیکس سپرنٹنڈنٹ میاں مظفر نے چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ کی ہدایات پر مختلف پارکنگ سٹینڈز پر چیکنگ کے دوران وہاں پر تعینات اہلکاروں کو وارننگ دیتے ہوئے کیا ،اس موقع پر انہوں نے مختلف مو ٹر سائیکل مالکان سے پرچی وصولی بارے پو چھا کہ کہیں آپ سے شیڈول ریٹ سے زائد پیسے تو نہیں لیے گئے ،انہوں نے عملہ سے کہا کہ وہ تمام استعمال شدہ پر چیوں کوفوری تلف کیا کریں اس موقع پر تمام استعمال شدہ پر چیوں کو آگ لگا کر تلف کیا گیا،انہوں نے بلند آوازیں لگا کر وہاں پر موجود موٹر سائیکل مالکان سے کہا کہ وہ مقررہ فیس سے زائد ہر گز ادا نہ کریں اگر کو ئی اہلکار ان سے زائد فیس کا مطالبہ کرے تو فوری محکمہ کے متعلقہ افسروں کو آگاہ کریں اس موقع پر عوام نے محکمہ کی اس کاوش کو سراہا۔