گجرات:بارش سے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ بھی زیرآب

گجرات:بارش سے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ بھی زیرآب

گجرات (نامہ نگار )گجرات میں معمولی بارش سے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ ایریا بھی زیرآب آگیا اور بارش کے پانی نے فیکٹری ایریا میں تباہی مچا دی۔ کروڑوں روپے کا نقصان ہو ا ، پانی نکالنے والی موٹر بجلی کی بندش کی وجہ سے بند رہی جس سے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کی سڑکیں ندی نالوں کا روپ دھار گئیں۔

 سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کے بزنس مینوں نے ڈپٹی کمشنر گجرات اور میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ سمال انڈسٹریز اسٹیٹ ایریا میں بارش کے پانی اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لئے انتظامات کریں۔ عامر لطیف طور نے کہا کہ سمال انڈسٹریز اسٹیٹ ایریا کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے ، کروڑوں روپے کا سالانہ ریونیو دینے والی انڈسٹری کو نظر انداز کرنا نا انصافی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں