سیالکوٹ:بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،سیوریج سسٹم متاثر

سیالکوٹ:بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،سیوریج سسٹم متاثر

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیالکوٹ اور گردونواح میں جمعہ کی صبح دن کے اوقات میں رات کا سماں گہرے کالے بادلوں کے بعد ہونیوالی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔۔۔

 گزشتہ کئی ہفتوں سے گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کا برا حال تھا اور لوگ بارش کی دعائیں مانگ رہے تھے ، جمعہ کی صبح کالی گھٹاؤں نے شہر کو گھیر لیا اور ٹھنڈی ہواء کیساتھ ہونیوالی موسلا دار بارش سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا وہاں پر سیوریج کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا شہر کے مختلف علاقوں میں بارش اور گٹروں کا پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں تاہم انتظامیہ کے افسران پانی کے نکاس کیلئے متحرک رہے ، شہر میں سیوریج کا نظام بری طرح تباہ ہوچکا ہے ، پانی کے پائپ اکثر مقامات پر بیٹھ چکے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں