سیالکوٹ:بار لائبریری میں ووکیشنل کورس کا چوتھا سیشن

سیالکوٹ:بار لائبریری میں ووکیشنل کورس کا چوتھا سیشن

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممبر پنجاب بار کونسل شمشاد احمد باجوہ نے کہا ہے کہ وکیل کی کامیابی پڑھائی اور محنت و لگن سے ہی ممکن ہے بغیر محنت کے کوئی وکیل ترقی کی مناظر طے نہیں کرسکتا ۔

ممبرپنجاب بار کونسل شمشاد احمد باجوہ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی لائبریری میں بار ووکیشنل کورس کے چوتھے سیشن کی پہلی کلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری راحت نذیر وینس ،کوآرڈنیٹر سیف اﷲ خالدکے علاوہ نئے آنے والے وکلا ء کی کثیر تعدا د نے شرکت کی۔بار ووکیشنل کورس کی پہلی کلاس کو زین علی قریشی، دوسری کلاس کو سابق سول جج عدنان صفدر، تیسری کلاس کوسابق سول جج ملک شہباز نے مختلف ایکٹ پر لیکچر دئیے ۔ سیکرٹری چودھری راحت نذیر وینس نے نئے آنے والے وکلاء کو عدالت میں پیش ہونے اور کیسز کی تیاری کے متعلق تفصیلاً آگاہ کیا اور انہیں مقدمات کی باریکیاں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قانون کی اصل روح معلوم ہو تو دلائل میں وزن ہوتا ہے ۔وکیل اپنے مثالی کردار سے معاشرے میں باوقار مقام حاصل کرتا ہے جبکہ دیگر شعبوں کی نسبت وکلاء کا دائرہ کار وسیع ہوتا ہے ۔ کلاس میں موجود وکلاء نے اپنا اپنا تعارف کروایا۔ بار ووکیشنل کورس 14 دن جاری رہے گا جس میں سینئر وکلاء کے علاوہ ججز بھی لیکچر دیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں