وزیرآباد:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

وزیرآباد:نامعلوم افراد کی  فائرنگ سے شہری جاں بحق

وزیرآباد(نامہ نگار)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا ، پولیس تھانہ سوہدرہ نے مقدمہ درج کر لیا ۔۔۔

وزیرآباد کے نواحی علاقہ گھکا میتر میں نامعلوم افراد نے تعاقب کر کے ظہور بٹ نامی شخص کو قتل کر دیا ،ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ۔ پولیس تھانہ سوہدرہ نے جائے وقوعہ کے معائنہ کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کیا،مقدمہ درج جبکہ مقتول کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں