حافظ آباد:ڈی پی ایس میں سالانہ سائنس و آرٹ مقابلے

حافظ آباد:ڈی پی ایس میں سالانہ سائنس و آرٹ مقابلے

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں سالانہ سائنس و آرٹ مقابلہ جات زیر نگرانی پرنسپل ڈی پی ایس محمد زمان چیمہ منعقد ہوئے ۔۔۔

جس میں سابق ضلع ناظم کرنل (ر)علی احمد اعوان مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں والدین کے ساتھ بورڈ آف گورنرز کے ممبران پروفیسر محمد طاہر ایوب، شیخ نجم اسلام، شیخ فیصل اسلام، شفقت حسین تارڑ و دیگر معززین نے شرکت کی اور بچوں اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر سابق ضلع ناظم کرنل (ر)علی احمد نے نمائش کا افتتاح کیا۔پرنسپل محمد زمان چیمہ نے مہمانوں کو بچوں کے تیار کردہ ماڈلز دکھائے ۔بچوں کی تخلیقات و کاوشوں کو مہمانوں نے خوب سراہا۔اس موقع پرنسپل محمد زمان چیمہ کا کہنا تھاکہ بچوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے بچوں کو پلیٹ فارم مہیا کئے جانے سے ان کی قابلیت کھل کر سامنے آتی ہے اور ایسے گوہر نایاب پیدا کرنا ہی ہمارا نصب العین ہے جو نہ صرف ادارے کا بلکہ پورے ضلع کا نام روشن کریں اور الحمد ﷲ ادارہ اس ضمن میں بھر پور کوشاں و کامیاب و کامران ہے ۔مہمان خصوصی کرنل علی احمد اعوان نے بھی بچوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی پی ایس اپنی ان کارکردگیوں کی بناء پر ایک بہترین ادارہ ہے اور ادارے کیلئے دعائے خیر کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں