حکومتی کارکردگی،منصوبے بیانات تک محدود :ریحانہ ڈار

حکومتی کارکردگی،منصوبے بیانات تک محدود :ریحانہ ڈار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں اعجاز جاوید نے کہا ہے کہ مادر سیالکوٹ ریحانہ امتیاز ڈار کارکنان کے دلوں کی دھڑکن اور امید ہیں ہمیں ریحانہ امتیاز ڈار کی قیادت پر فخر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار میاں اعجاز جاوید نے ریحانہ امتیا ز ڈار کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی عمر درازی کیلئے دعا کرتے ہوئے کیا۔ سالگرہ کی تقریب میں مرکزی رہنما عمر ڈار، ٹکٹ ہولڈر صاجنرادہ حامد رضا، سعید احمد بھلی، عمر جاوید گھمن، جنرل سیکرٹری محمد الطاف، میاں علیم جاوید ،باؤ صغیر، میاں عامر حبیب، آفتاب خان، حافظ وقاص سینئر نائب صدرو، مہر شکیل، میاں وسیم اشرف، میاں صہیب، میاں جاوید اقبال، مہر تحسین ، عامر یوسف،مجسم زرخیز و دیگر نے شرکت کی۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے جناح ہاؤس میں اپنی 76ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر کارکنان ریحانہ امتیاز ڈار کی صحت وتندرستی اور عمر درازی کیلئے خصوصی طور پر دعا کی۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے نعرہ کو عملی جامعہ پہنا کر دم لے گی جس کیلئے مربوط لائحہ عمل پر عملدر آمد یقینی بنایا جائیگا۔عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے موروثی سیاست کو فروغ دینے والی جماعتیں پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت سے شدید خائف ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں