مذہبی ہم آہنگی کیلئے ضلعی امن کمیٹی کی ازسر نو تشکیل،40ارکان کا نوٹیفکیشن

مذہبی  ہم  آہنگی  کیلئے  ضلعی  امن کمیٹی  کی  ازسر نو تشکیل،40ارکان کا نوٹیفکیشن

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ضلع انتظامیہ نے مذہبی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے ضلعی امن کمیٹی کی از سر نو تشکیل دیتے ہوئے 40 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کمیٹی کے چیئرمین، سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی کے ضلعی افسر ممبر ہونگے ۔ نان پولیٹیکل کو آپٹیڈ ممبران میں ڈی او انڈسٹریز، ڈسٹرکٹ منیجر مسلم اوقاف، ڈسٹرکٹ آفیسر ہندو اوقاف، صدر بار ایسوسی ایشن، صدر چیمبر آف کامرس بھی ممبران ہوں گے دیگر میں پیر رفیق مجددی، مولانا خالد مجددی،ضیاء المرتضیٰ چشتی، مفتی شعبان قادری، قاری سلیم زاہد، پروفیسر آصف ہزاروی، سعید احمد صدیقی، مولانا اکبر نقشبندی، مولانا زاہد الراشدی، حافظ جواد قاسمی، بابر رضوان ، قاضی ضیاء المحسن ، حافظ شہباز ، مفتی اسلم ، قاری حفیظ ، سعید کلیروی، حافظ عمران ، حاجی یوسف ، مولانا مشتاق چیمہ، سید علی رضا ، سید فائق نقوی، سید خاور بخاری، علامہ کاظم ترابی، سید مجتبیٰ رضا ، پادری عارف مسیح، شہزاد لارنس، شیخ فضل الرحمان،حاجی عبدالرؤف ، ہارون راغب ، ملک سلیم، میاں فضل الرحمان شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں