کامونکے :وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

کامونکے :وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

کامونکے (تحصیل رپورٹر )وارداتوں میں شہری موٹرسائیکل،نقدی،موبائل فونزاور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق،تھانہ سٹی کامونکے کے علاقہ لائن پار کا علی رضا گریڈ سٹیشن کے قریب کھڑا تھا کہ۔۔۔

دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوموبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ ایمن آباد کے علاقہ حمید پور خورد کے نصر اللہ کی بیوی فردوس اور بیٹی صائمہ بی بی صبح کی سیر کو جا رہے تھے کہ دو ڈاکوؤں نے طلائی چوڑیاں اور بالیاں چھین لیں ، ایمن آباد کے سلمان سے پرائم گھی ملز کے قریب دو ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھین لی، کوٹلی نواب کے محمد رکھا کے بشارت ٹاؤن میں زیرتعمیر مکان کے تالے توڑ کر چور بارہ کوائل کاپر تار،مشینیں ودیگر سینٹری کا سامان لے گئے ،ایمن آباد کے علاقہ لالو پور کے افضال کے گھر کے باہر سے اس کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی،بشارت ٹاؤن کے اصغر کے گھر کے تالے توڑ کر م چور ایک لاکھ ستر ہزار روپے نقدی لے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں